ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولار میں 27؍ مئی سے 31 مئی تک دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن

کولار میں 27؍ مئی سے 31 مئی تک دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن

Wed, 26 May 2021 12:51:22    S.O. News Service

کولار،26؍مئی (ایس او نیوز؍نامہ نگار)ضلع میں دوبار مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی ضلع انتظامیہ نے پوری تیاری کرلی ہے اور اس کے تحت 27مئی بروزجمعرات کی صبح10بجے سے 31مئی کی صبح 6بجے تک ضلعمیں مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کیا گیاہے۔ریاستی وزیر برائے جنگلات وضلع نگران کاراروند لمباولی نےاس بات کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 21تا25مئی مکمل لاک ڈاؤن کیاگیاتھا،جس سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اورکوروناکے مریضوں کی تعداد بھی کم ہوئی ہے۔عوام کے بھر پور تعاون سے ضلع انتظامیہ اورحکومت کو کامیابی ملی ہے۔ضلع کے عوامی نمائندوں اور عوام کا مطالبہ ہے کہ مزید ایک ہفتہ مکمل لاک ڈاؤن کیاجائے۔عوامی نمائندوں اوردیگر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے 27مئی کی صبح 10بجے سے 31مئی کی صبح6بجے تک ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے جائیں گے۔ درمیان میں کسی بھی طرح کی دکانیں نہیں کھلیں گی،صرف دودھ اور دوائیوں کی دکانیں کھلی رہیں گی،بقیہ تمام کاروبار پربریک لگادیاجائے گا۔ضلع نگران کار وزیر نے ضلع ہیلتھ آفیسر دفتر کے احاطے میں ایک سرکاری بس کے موبائل آکسیجن سرویس کے طورپر افتتاح کیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ ضلع بھر میں آکسیجن کی قلت پیش نہ آئے، اس لئے ریاستی حکومت اوروزیراعلیٰ سے مطالبہ کیاگیاتھا،جس پر وزیر اعلیٰ نے بیرونی ملک کویت سے آنے والے آکسیجن میں سے 20ٹن ضلع کیلئے فراہم کیاہے۔آئندہ دنوں آکسیجن کی قلت پیش نہیں آئے گی اورعوام کو بہ آسانی آکسیجن بیڈس فراہم ہوں گے۔ آکسیجن کی کمی محسوس نہ ہو،اس غرض سے ایک سرکاری بس میں 6آکسیجن سلنڈرس اوربیڈ نصب کرکے ایمرجنسی موبائل آکسیجن ایمبولنس کے طورپر رکھاگیاہے، یہ بس ایس این آر اسپتا ل کے باہر کھڑی رہے گی اور ضرورت پڑنے پرمریضوں کو لانے کیلئے قریوں کو روانہ کیاجائے گا۔

اس وقت وزیر کے ساتھ رکن پارلیمان منی سوامی،رکن اسمبلی سرینواس گوڈا،ڈپٹی کمشنر سیلوامنی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جگدیش کے علاوہ دیگر ضلعی سطح کے آفیسرس اوردیگر موجود تھے۔


Share: